سڑک حادثہمیں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) شرڈی سائی بابا کے درشن کے بعد واپسی کے دوران جگتیال ڈرائیور نیند کے غلبہ میں گاڑی درخت کو ماردینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد دادا ، دادی اور بہو ، پوتری ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین افراد کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے کریم نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع ورنگل کے موضع بھوپال پور سے تعلق رکھنے والے ویریا اپنے 15 افراد خاندان کے ہمراہ مہیندرا زیلو گاڑی میں شرڈی سائی بابا مندر کے درشن کیلئے گئے، درشن کے بعد گزشتہ روز واپسی کیلئے روانہ ہوئے۔ ویریا کے لڑکے سریش ڈرائیور کو ہٹاکر خود گاڑی چلا رہے تھے ، کورٹلہ اور جگتیال کے درمیان میڈ پلی علاقہ پر قومی شاہراہ نمبر 16 پر حادثہ پیش آیا۔