حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون سافٹ ویر ملازمہ ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق حمایت نگر کے علاقہ آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ نازیہ سلطانہ ہلاک ہوگئی ۔ نازیہ سلطانہ ساکن ای ایس بی گچی باؤلی علاقہ کے آج صبح ٹیکسی کیاب میں بنگلور روانگی کیلئے ایرپورٹ جارہی تھی کہ حمایت نگر علاقہ میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نازیہ سلطانہ ہلاک اور کیاب کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطاق 35 سالہ گنیش اور 20 سالہ کے کمار کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی شیوا کمار شدید زخمی ہوگیا ۔ تینوں ساتھی ایک موٹر سائیکل پر ملکاجگیری کے علاقہ سے گذر رہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور دو ساتھی برسر موقع ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد رینوکا نگر کالونی نریڈمیڈ کے ساکن تھے ۔ اپل پولیس کے مطابق 40 سالہ ایلیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اپل میں رہتا تھا 21 اپریل کے دن وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ سیما جو پیشہ سے لیبر تھا کتہ گڑم ضلع کھمم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل شہر سے واپسی کے دوران پدا عنبرپیٹ آوٹر رنگ روڈ پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔