حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود میں پیش آئے سرک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق بوئن پلی کے ساکنان دو ساتھی 21 سالہ سندانندم اور 22 سالہ ہری پرساد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کل رات ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ دونوںطالب علم تھے حادثہ رات دیر گئے بالانگر کے علاقہ میں پیش آیا کندکور پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 23 سالہ نریش ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ مہیشورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ نریش اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کندکور کے علاقہ بیگم پیٹ میں مخالف سمت سے آرہی موٹر سائیکل سے نریش کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں نریش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 18 سالہ پانڈے گوڑ جو پیشہ سے ٹریکٹر کا ڈرائیور تھا ۔رائے درگم علاقہ میں رہتا تھا ۔ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب پانڈے سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 51 سالہ سرنا کماری جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن چنایا کی بیوی تھی کل دونوں میاں بیوی کام میں مصروف تھے کہ ایک لاری کی زد میں آکر میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔ لاری ڈرائیور گاڑی کو پیچھے لے رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ شدید زخمی حالت میں سرنا کماری فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔