بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 15 سالہ محمد شکیل جو بدویل کے ساکن محمد محبوب علی کا بیٹا تھا ۔ دسویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ وہ کل شام اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زحمی ہوگیا ۔ جو رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ کے ونود جو بدویل کے ساکن واسو کا بیٹا تھا پیشہ سے اے سی میکانک بتایا گیا ہے وہ کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور ایک کار کی زدمیں آکر وہ فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق ایک 25 سالہ نامعلوم شخص جو سڑک عبور کر رہا تھا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ ہری کرشنا پرساد جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ سڑک پر ٹھہری ہوئی لاری کو اس نے ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب ہری کرشنا پرساد برسر موقع ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔