سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری آدی بٹلہ اور چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 40 سالہ باپو راؤ جو پیشہ سے پھول مارکٹ میں کام کرتا تھا ۔ 29 اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 24 سالہ ناگاراجو جو ڈی سی ایم ڈرائیور تھا کیشو پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل ڈی سی ایم میں جارہا تھا کہ آوٹر رنگ روڈ پر ٹھہری ہوئی ایک لاری سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 40 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے کاشت کار تھا دامرگڈہ کا ساکن تھا کل صبح وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سڑک پر پارک کی ہوئی ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی حالت میں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔