حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 29 سالہ پون کمار جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ چنتل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور کے مطابق 28 سالہ جتیندر کمار جو پیشہ سے امیزان کمپنی میں بحیثیت ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا تھا 12 ستمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زحمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون شلپا جو پیشہ سے جاروب کش تھی ۔ خواجہ غریب نگر نبولی اڈہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔