حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد اور رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون شانتماں جو بلارم سکندرآباد علاقہ کے ساکن ایلایا کی بیوی تھی وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ شیخ پیٹ کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور وہ موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ راملو جو بدویل کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔
پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے وہ آج صبح آرام گھر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ پلر نمبر 315 کے قریب ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ پوچیا جو شاہ آباد میں رہتا تھا ۔ کل اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںاور مصروف تحقیقات ہے ۔