سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گاندھی نگر عثمانیہ یونیورسٹی اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 58 سالہ محمد اکرم جو مہدی پٹنم علاقہ کے ساکن تھے اپنی موٹر سیکل پر آج شام ٹینک بینڈ سے گذررہے تھے کہ اپر ٹینک بنڈ پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئے ۔ دوسرا حادثہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 65 سالہ کے وشیوا ناتھم نامی شخص فوت ہوگیا ۔ حادثہ 18 اگست کے دن پیش آیا ۔ وشیوا ناتھم اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سیکل سے حادثہ پیش آیا ۔ اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 38 سالہ ہنمنت ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مہیشورم میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سیکل پر جارہاتھا کہ دوسری موٹر سیکل سے اس کی موٹر سیکل ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔