حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد اور سائبر آباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے ۔ بلارم پولیس کے مطابق 35 سالہ کے روی جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ یہ شخص حکیم پیٹ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ سڑک پر گرے ہوئے درخت سے اس کی موٹر سیکل ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 62 سالہ اپا راؤ جو پیشہ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص الوال علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 68 سالہ دیرایا جو یرونا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 11 ستمبر کے دن یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ ایک موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔