سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/19اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد راچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق26 سالہ پرویز منصوری جو پیشہ سے مزدور دنڈیگل میں رہتا تھا جس کا تعلق ریاست ہریانہ سے بتایا گیا ہے آج یہ شخص موٹر سیکل پر دنڈیگل علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس میں پرویز ہلاک ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق 23 سالہ وینو شا جو سافٹ ویر ملازمہ تھی امیر پیٹ کے ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی جس کا تعلق مشرقی گوداوری سے بتایا گیا ہے ۔ حالیہ دنوں اس لڑکی کی منگنی کرن کمار نامی شخص سے ہوئی تھی جو آج اس کے منگیتر کرن کمار کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں وینوشا موٹر سیکل سے گرپڑی اور پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر روندی گئی جبکہ منگیتر معمولی زخمی بتایا گیا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 50سالہ مرلی جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا جس کا تعلق قاضی پیٹ سے ہے۔ 18 اکٹوبر کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں زخمی مرلی رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔