سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر اور نارسنگی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالبہ فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ نصیرالدین جو پیشہ سے لیاب ٹیکنیشن تھا ہلز کالونی مہدی پٹنم کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 19 اکٹوبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں نصیرالدین کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 18 سالہ ریشینا جو کملاکر راؤ کی بیٹی تھی ۔ بی ٹیک سال دوم کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کالج کے گیٹ کے قریب اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور وہ موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ پروین بیگم جو نارسنگی علاقہ کے ساکن وحید کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پروین بیگم کی صحت اکثر خراب رہتی تھی ۔ اس لڑکی کا علاج جاری تھا تاہم صحت میں بہتری نہ ہونے کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار لڑکی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔