حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور پیٹ بشیرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق 26 سالہ بھرت کمار ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ پرکاشم ضلع کا متوطن تھا ۔ شہر کے علاقہ گچی باولی میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص اس کی بیوی انوشا ریڈی کے ہمراہ کار میں تروپتی سے واپس ہورہا تھا کہ حمایت ساگر آوٹر رنگ روڈ پر کار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں بھرت کمار ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون بالامنی جو بنگاری گڈہ علاقہ کے ساکن کے نارائنا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 11ستمبر کے دن پیدل جارہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔