حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ انیل کمار جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن شیوا کا بیٹاتھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 35 سالہ ستیش شرما جو پیشہ سے کارپینٹر تھا پولیس لائین بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ بہار کا متوطن تھا ۔ کل وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کا رکی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کتور پولیس کے مطابق 20 سالہ رویندر گوڑہ جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 70 سالہ شیکھر یادو جو بلار م میں رہتا تھا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔