حیدرآباد۔/19مئی، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں4 افراد ہلاک و دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 19سالہ خانگی ملازم سائی کرن باٹا سنگارم علاقہ کا ساکن تھا جس کا آبائی مقام جنگاؤں بتایا گیا ہے کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ مزدور موگلیا جو نارسنگی میں رہتا تھا کل بدویل کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 21سالہ سندیپ ساکن سکندرآباد اور 25 سالہ شیوا کمار ساکن ملکاجگیری کل رات بیگم پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سیکل میٹرو ٹرین کے پلر سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں دونوں ساتھی آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔