حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 33 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے میستری تھا میڑچل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ٹکمال ضلع میدک کا متوطن تھا۔ گذشتہ ہفتہ میڑچل علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 26 سالہ مہیش جو پیشہ سے لیبر تھا سنجیو گاندھی نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے سبب وہ شدید زخمی ہوکر فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 60 سالہ پاپیا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 14 فروری کے دن پاپیا جے این ٹی یو کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ آشادیا جو پیشہ سے تاجر تھا میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ 18 فروری کے دن وہ موٹر سائیکل پر مجیدپور علاقہ سے گذر رہا تھا کہ شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔