سڑک حادثات میں چار افراد کی اموات

حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے۔ کندکور پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد انور جو شاہ علی بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو 22 اگست کو کندکور علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 18 سالہ پرجاپتی جو طالب علم تھا، نہوا ریاست اترپردیش کے ساکن آیودھیہ کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ یہ طالب علم روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز پر بس سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 22 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، پروتانگر مادھاپور میں رہتا تھا۔ 26 اگست کے یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ بھیم راؤ جو بازارگھاٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔