سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 2 سالہ پریہ عرف پرینکا جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن کشن کی بیٹی کل شام اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی کہ ایک کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 26 سالہ سرینواس گوڑ جو پیشہ سے میستری ڈنڈیگل میں رہتا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔

کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق پرگتی نگر کے علاقہ میں کل رات دو سافٹ ویر انجینئرس 28 سالہ سندیپ اور 26 سالہ منیا مکرجی ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثہ میں ان کے دو دیگر ساتھی مالادری، گورو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ چار ساتھی اپنے ساتھی کے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ مہلوکین سافٹ ویر انجینئرس، باجو پلی علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔