حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ جن میں ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ یادگیری جو پیشہ سے کنٹونمنٹ میں جاروب کش تھا ۔ چکڑپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 70 سالہ ضعیف خاتون چندراماں جو روڈا میستری نگر علاقہ کے ساکن کشٹہ ریڈی کی بیوی تھی ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون فوت ہوگئی ۔ جو قومی شاہراہ نمبر پانچ کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ پولیس حیات نگر نے بتایا کہ اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص نرسمہا جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا ۔ سرور نگر میرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3 اپریل کے دن یہ شخص سنتوش نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
منگل ہاٹ میں خاتون کا قتل
حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 40 سالہ خاتون وینکٹماں جو دھول پیٹ میں رہتی تھی ۔ آج صبح اس خاتون کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ تاہم قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع نے اس خاتون کے داماد پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔