حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ انوشا جو ترکاپلی علاقے کے ساکن سوامی کی بیوی تھی ۔ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ یداماں ٹیمپل آئی تھی اور 17 جولائی کے دن واپسی کے دوران روڈ نمبر 31 جوبلی ہلز پر حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی انوشا علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 24 سالہ شخص سرینواس گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم ۔ اولڈ بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا وہ کل موٹر سائیکل پر تارناکہ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں گوڑ کل رات فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص امباداس جو اولڈ الوال علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے 18 جولائی کو اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ راجیش جو پیشہ سے تاجر دھرماپوری کالونی ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ وہ دلسکھ نگر علاقہ میں ایک آر ٹی سی بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات