حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے۔ میرچوک پولیس کے مطابق 21 سالہ احمد میری جو چنچل گوڑہ علاقہ کے ساکن اللہ بخش کا بیٹا تھا /28 جولائی کے دن میرچوک پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 67 سالہ محمد حسین جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے /28 جولائی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ الوال پولیس کے مطابق 32 سالہ سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بھوانی نگر الوال کا ساکن بتایا گیا ہے وہ /28 جولائی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات موت ہوگئی ۔سعیدآباد پولیس کے مطابق 60 سالہ شروان کمار جو کشٹیا پور میڑچل میں رہتا تھا گزشتہ روز وہ ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 42 سالہ سرینواس جو جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا بس میں سوار ہونے کے دوران بس سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔