حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 34 سالہ ناگلو ان کے بیٹے 8 سالہ چیتن کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار بے قابو ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پیشہ سے سی آر پی ایف میں کانسٹبل ناگلو اور اس کا بیٹا دونوں اس خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ناگلو سری نگر کالونی منصور آباد ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا جو کل رات تقریباً ساڑے 9 بجے موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ شمشاد چوراہا پر یہ حادثہ پیش آیا ۔شنکرپلی پولیس کے مطابق 58 سالہ شخص یادگیری جو پیشہ سے سوپر وائزر تھا ۔ شنکر پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ /23 مئی کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔اس حادثہ میں شدید زخمی شخص آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 32 سالہ راج ریووئٹلہ جو گچی باؤلی کی ایک سافٹ ویر کمپنی میں ہاؤز کیپنگ کا کام کرتا تھا ، ریاست بہار کا متوطن تھا ۔ یہ شخص اس کے ساتھیوں کے ہمراہ سڑک عبور کررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 46 سالہ راکیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر یہ شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔
کھیل کے دوران کروسین سے جھلس جانے والی کمسن کی موت
حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ حسن نگر میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک 2 سالہ کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ اس کمسن نے کھیل کے دوران کیروسین آئیل کا استعمال کرلیا تھا ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق 2 سالہ سارہ بیگم جو حسن نگر علاقہ کے ساکن عبدالستار کی بیٹی تھی کل یہ لڑکی اس کے مکان میں کھیل رہی تھی کہ کھیل کے دوران اس لڑکی نے کیروسین کا استعمال کرلیا ۔