سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 37 سالہ سری راملو جو پیشہ سے کسان تھا ۔ ضلع اننت پور آندھراپردیش ریاست کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھی سے ملاقات کیلئے بوئن پلی سکندرآباد آیا تھا اور کل واپسی کے دوران مائیلاردیوپلی کے حدود میں کرنول ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران ایک گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 22 سالہ راج شیکھر جو پیشہ سے پینٹر تھا نارسنگی میں رہتا تھا ۔ کل صبح موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ایک ٹاٹا ایس گاڑی کی زد میں آکر راج شیکھر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 53 سالہ امریا جو شانتی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔  کل اپنے مکان کے قریب سرک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہویگا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 50 سالہ بھاسکر راؤ جو سورام علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ریتو بازار کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 55 سالہ بالااماں جو نرساپور علاقہ کے ساکن بالاسوامی کی بیوی تھی نرساپور چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔