سڑک حادثات میں زخمی افراد کی اموات

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیانت نگر اور پیٹ بشیرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ایک 60 سالہ شخص جو پداعنبرپیٹ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 38 سالہ پی بالرام جو قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن رامچندر کا بیٹا تھا ۔ کینٹین میں مزدوری کرتا تھا وہ گذشتہ ماہ ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا جس کا علاج جاری تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔