حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چندا نگر اور مارکٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو ضعیف افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ کراماں جو اندرا نگر چندا نگر علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ مارکٹ پولیس کے مطابق 70 سالہ نارائنا جو کل اپنی موٹر سیکل پر بیگم پیٹ سے ملکاجگری جارہا تھا کہ سکندرآباد کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔