حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 34 سالہ وینکٹیش ٹپر لاری کی زد میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق وینکٹیش پیشہ سے سینٹرنگ ورکر تھا جو راجنا گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ باٹا سنگارم چوراہے کے قریب ٹپر لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ لکشمی نارائنا جو کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔