سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 18 سالہ عبدالنعیم جو کشن باغ علاقہ کے ساکن عبدالرحمان کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ آر ٹی سی بس میں سفر کررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اور بس سے مشتبہ طور پر گر کر عبدالنعیم اسی بس کی زد میں ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 19 سالہ چنا ریڈی جواچی ریڈی نگر گچی باولی کے ساکن موہن ریڈی کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ۔ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔