حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) سیف آباد اور نریڈ میڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 18 سالہ محمد سہیل جو حشمت پیٹ علاقہ کے ساکن محمد جہانگیر کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل رات موٹر سیکل پر وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ سیف آباد علاقہ سے گذررہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ سہیل آج صبح ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زیر علاج ہے ۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ مائسماں جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن ایلایا کی بیوی تھی کل مزدوری کے بعد اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ واپس ہورہی تھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوکر فوت ہوگئی ۔