حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ جی ایچ ایم سی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب شیخ عبدالقدیر ساکن اے سی گارڈس اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ کتہ گوڑہ چوراہے کے قریب اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 23 سالہ دیاشنکر چوراسیا جو اپنی بیوی مہالکشمی کے ہمراہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس سے گزررہا تھا کہ اچانک گاڑی کا توازن کھودیا اور تیزرفتار سے درخت سے جاٹکرایا ۔ اس حادثہ میں دیاشنکر برسرموقعہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی اور علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔