حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ شاہ عنایت گنج پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 49 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح جمعرات بازا رکے علاقہ میں ایک شخص سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ آر سی پورم پولیس کے مطابق ایک 65 سالہ شخص وینکٹیشور راو جو نارائنا کالونی پٹن چیرو علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے۔ 6 ڈسمبر وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے سب انسپکٹر مسٹر جگناتھ کے مطابق کل رات دیر گئے حمایت نگر وائی جنکشن پر ایک تیز رفتار کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی جس کے سبب کار میں سوار دو افراد 23 سالہ اشون اور 29 سالہ چیتن شدیدزخمی ہوگئے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔