حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز)جوبلی ہلز اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 30 سالہ جی وی کمار سوامی جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا راجیو گروہا کلپا کا کیناڈا کا متوطن تھا۔ وہ 31 اگست کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ کل رات فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ داس جو پیشہ سے ٹیلر تھا۔ ریڈی کالونی اچم پیٹ حیات نگر کا ساکن تھا وہ 13 اگست کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔