-سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سرور نگر اور گچی باولی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک ریٹائرڈ کانسٹبل فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس ریڈی جو سی آر پی ایف کا ریٹائرڈ کانسٹبل تھا ۔ چمپا پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہاتھا کہ ساگر رنگ روڈ پر حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور کل رات دیر گئے ۔ سرینواس ریڈی فوت ہوگیا ۔ گچی باولی پولیس کے مطابق 22 سالہ کے کمریا جو پیشہ سے موٹر سیکل میکانک کلاپور ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا کل وہ کوکٹ پلی کے علاقہ سے گچی باولی کی جانب آرہا تھا کہ چوراہے پر حادثہ پیش آیا اور وہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔