حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) آصف نگر اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ جہانگیر جو نور خاں بازار دارالشفاء علاقہ کے ساکن تھے آصف نگر جھرہ کے علاقہ میں واقع ایک کارپینٹر کی دوکان میں کام کرتے تھے وہ اپنی موپیڈ گاڑی پر جارہے تھے کہ گاڑی برقی پول سے ٹکرانے کے بعد شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 48 سالہ سدھاکر شرما جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا وینکٹیشور نگر کالونی جلل گوڑہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح وہ آر ٹی اے آفس کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرما اپنا لائسنس تیار کرنے کیلئے آر ٹی اے آفس گیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔