حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) معین آباد اور سیف آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 31 سالہ سرینواس جو پیشہ سے ڈرائیور نیا شاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ /26 نومبر کو شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ نشہ کی حالت میں رہنے کی وجہ سے موٹر سائیکل برج پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور حادثہ پیش آیا ۔ معین آباد پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ شخص شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 78 سالہ شخص شرما جو پیشہ سے آر ٹی سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ پرانے شہر کے علاقہ لال دروازہ میں رہتا تھا یہ شخص ہاسپٹل میں موجود اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے بیٹی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تلگو تلی فلائی اوور پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔