حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ منگل ہاٹ اور سائبر آباد کے رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق غفار نگر منگل ہاٹ میں کل رات ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 25 سالہ نریندر ہلاک ہوگیا۔ یہ شخص پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اور کرایہ پر آٹو چلاتا تھا۔ آٹو مالک کے حوالے کرنے کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 22 سالہ راہول ریڈی جو طالب علم تھا شنکر پلی علاقہ میں رہتا تھا یہ طالب علم اس کے ساتھی کے ہمراہ جوبلی ہلز علاقہ میں موجود ساتھی کے گھر گیا اور واپسی کے دوران علاقہ منی کنڈہ میں اس کی کار نے برقی پول کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں راہول ریڈی فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔