سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔ یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) صنعت نگر و ودیا نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 23سالہ وینکٹیشورراؤ آر ٹی سی بس سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں بس کے ٹائر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔بالا نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ منا لعل جو پیشہ سے خانگی ملازم پرگتی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص 28اگسٹ کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور موٹر سیکل سے گر کر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔