حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص اتاری جو پیشہ سے مزدور ملکاجگری کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ شخص سڑک عبور کررہا تھا کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 25 سالہ مدھوکر ریڈی جو پیشہ سے تاجر شاہ پور نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے خدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔