سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ اور ایس آر نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 20 سالہ دلیپ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، پرشانت نگر علاقہ بتایا گیا ہے۔ 23 فروری کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں دلیپ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص کے وی کے بابو جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا، کل شام آر ٹی سی بس میں سفر کررہا تھا۔ آر ٹی سی بس سے اترنے کے بعد ضعیف شخص مشتبہ طور پر بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔