سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جواہر نگر پولیس کے مطاق 50 سالہ ملایا جو پیشہ سے لیبر تھا ملکاجگیری علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ملایا کل سائیکل پر جارہا تھا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ کرشنا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ ایس ایل این کالونی گھٹکیسر میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا آبائی مقام وجیہ نگرم ڈسٹرکٹ بتایا گیا ہے ۔ کل اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔