سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز) گوپال پورم اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ ملیش جو ریلوے ملازم تھا ۔ مرزا گوڑہ ملکاجگیری علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ اپنی سیکل پر جاہا رتھا کہ ایک کار کا دروازہ اچانک کھلنے سے ملیش شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 56 سالہ کرشنا گوڑ جو پیشہ سے بزنس مین تھا حفیظ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 4 مئی کے دن وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ سیر لنگم پلی کے علاقہ میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے گوڑ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔