سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد اور ادی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 31 سالہ راجو جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سایئکل پر پیٹ بشیرآباد کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 42 سالہ مدھو سدن جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ گرین پارک کالونی میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر ادی بٹلہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی مدھو سدن ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔