سڑک حادثات میں دو افراد فوت

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ 35 سالہ بالاریڈی جو پیشہ سے تاجر دمائی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں ایک آوارہ کتہ آگیا جس کو دیکھ کر ریڈی نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں ریڈی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 57 سالہ یادیا جو پیشہ سے ترکاری فروش اندرا ریڈی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص نارسنگی حدود میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔