سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) تروملگیری نارائن گوڑہ اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد اورایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تروملگیری پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص نرسمہلو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اندرا نگر الوال میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 60 سالہ رما جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن لکشما ریڈی کی بیوی تھی کل رات میاں بیوی نارائن گوڑہ علاقہ سے گذر رہے تھے کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور خاتون رما علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48 سالہ سامایا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ کل رات منچی ریلولہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔