حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 58 سالہ خاتون سیدہ نزہت فاطمہ جو گولڈن ہائٹس کالونی علاقہ کے ساکن جمیل احمد کی بیوی تھیں۔ یہ محترمہ آج صبح کے اولین اوقات میں پولیس کے مطابق تقریباً 8:30 بجے دکن ہوٹل سے ناشتہ لینے گئی تھیں اور واپسی کے دوران تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئیں۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 64 سالہ نور محمد جو پیشہ سے تاجر تھے۔ ٹولی چوکی کے علاقہ یوسف ٹیکری میں رہتے تھے۔ آج صبح نور محمد ان کی بیوی اور رشتہ داروں کے ہمراہ سفر کررہے تھے کہ آوٹر رنگ روڈ پر کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں نور محمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔