حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ کے علاقہ میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ میڑ پلی پولیس کے مطابق 26 سالہ پربیر کھنڈوا جو ممتاز کامپلکس مٹی کا شیر چارمینار علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ میڑپلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 50 سالہ خاتون راملو اماں جو میڑپلی علاقہ کو انایا کی بیوی تھی کل یکم جنوری کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔