سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) رائے درگم اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 60 سالہ ایس ایلیا جو خواجہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنے بیٹے کے ہمراہ پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون الیویلو جو پداعنبرپیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی تھی ۔ 10 فروری کے دن اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا جہاں شدید زخمی حالت میں آج وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔