سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /27 اپریل (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 70 سالہ محمد علی خاں جو یوسفین کالونی چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن تھے یہ شخص کل صبح عمر ہوٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 15 سالہ سائی رام جو پیشہ سے طالب علم تھا پدما کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم اوٹر رنگ روڈ کے قریب ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا دولہ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ /24 اپریل کے دن یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔