سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک –

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 30 سالہ کے پرشانت ریڈی جو اپل کے ساکن تھا ۔ تاجر بتایا گیا ہے وہ کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے لیبر تھا کومپلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 20 ستمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ وینکٹیا کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راں ٹکر دی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 24 سالہ ہریش وردھن ریڈی جو کڑپہ ضلع کا متوطن تھا ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ کل شام ریلوے ریزرویشن سنٹر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔