حیدرآباد۔/11 مئی، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ الوال پولیس کے مطابق 24 سالہ ہیمنت سنجے پیشہ سے خانگی ملازم تھا الوال علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل درخت سے ٹکرا کر حاثہ کا شکار ہوگئی اور سنجے برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو ونائک نگر علاقہ کا ساکن تھا 7 مئی کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سرینواس زخمی ہوگیا تھا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 50 سالہ راملو جو پیشہ سے لیبر تھا کل موٹر سکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔