حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 29 سالہ محمد علی جو بھولکپور مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ آج صبح کے اوقات یہ نوجوان موٹر سائیکل پر نارسنگی حدود سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں محمد علی فوت ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 82 سالہ وینکٹا جو کھمم کا ساکن تھا ۔ اس شخص کو ایمبولنس میں سعیدآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ تارناکہ کے علاقہ میں روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس شخص کو فوری کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ ملیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چنتل میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج پلر نمبر 198 کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک مسافر بردار آٹو کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔