سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ ساجدہ بیگم جو محمد مختار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ڈنڈیگل حدود میں ایک بے قابو ٹپر نے مختار کی موٹر سائیکل کو زد میں لے لیا اس حادثہ میں ساجدہ بیگم برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص اشوک جو پیشہ سے جاروب کش تھا ۔ تاڑبن علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 60 سالہ راملو جو ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 26 اگست کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔